”میں گرفتار ہوا تو پیپلز پارٹی کی تحریک یہ خاتون چلائیں گی“ بلاول بھٹو نے واضح اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ بے گناہ قرار دے چکی ہے ۔ تحفظات بھی ہیں تاہم پھر بھی وہ نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا اگر انہیں گرفتار کیاگیاتو ان کی بہن آصفہ بھٹو ان کی آواز بنیں گی اور پیپلز پارٹی کی تحریک چلائیں گی۔
ضرور پڑھیں: لاہورہائیکورٹ،ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے ترمیمی قانون کی منظوری کی درخواست مسترد
راولپنڈی میں نیب کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ نیب اور حکومت ان کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔مئی سے جنوری تک نیب کو میرے اوپر کوئی اعتراض نہیں لیکن جیسے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور ملکی مسائل پر احتجاج کا اعلان کیا تواچانک نیب کومیں یادآگیا جس کے بعد سے نیب کی جانب سے بار بار ہراساں کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت مجھے بے گناہ قرار دے چکی ہے۔چیف جسٹس پاکستان کہہ چکے ہیں کہ بلاول بے گناہ ہے۔ تین دفعہ میں نیب کو بھی جواب دے چکا ہوں۔ تاہم دوبارہ بلانے پر تحفظات کے باوجود پھر بھی میں پیش ہواہوں، لیکن سیاسی انتقام کے خلاف اپنی آواز ہمیشہ بلند کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہانیب کا کیا تک بنتا ہے کہ وہ مجھے بار بار بلائے اور سوالات کرے حالانکہ میں تمام سوالوں کا جواب دے چکا ہوں۔ بتاچکا ہوں کہ میں کسی بھی کاروبار سے باقاعدہ وابستہ ہوں ہی نہیں۔بہرحال ادارے غلط کریں یا صحیح ان کا احترام کرتے ہیں البتہ دباو کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہاشہباز شریف کے پارلیمان میں موجود نہ ہونے سے ویسے ہی مسائل ہوتے جیسے لیڈر آف دی ہاوس کے نہ ہونے سے ہوتے ہیں ۔امید کرتاہوں اپوزیشن لیڈر جلد ملک میں ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میں گرفتار ہوا تو بھی پیپلز پارٹی اپنے مشن پر کاربند رہے گی۔ میں گرفتار ہوا تو میری آواز آصفہ بھٹو بنیں گی اور پارٹی کی تحریک چلائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں