وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے ملاقات کی۔ بدھ کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ جی ایس پی پلس اور یورپی منڈیوں تک بہترین رسائی پر جرمنی کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، کاروباری افراد کے مابین روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ جرمن کمپنیوں کو خصوصی معاشی زونز میں سرمایہ کاری کرکے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جرمن سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے جرمن کمپنیوں کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد جرمن کاروباری افراد کا وفد پاکستان لائیں گے۔
اوگرا اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملکر کام کریں گے
صوبائی وزیر پنجاب ایس ایم تنویر نیو ایم جے ایف لائنز کلب کے صدر منتخب،
کنسلٹنٹ کا تجویز کردہ بجٹ ٹیکسٹائل ایکسپورٹنگ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل قرار
پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، میاں کاشف اشفاق
سارک ممالک کے مابین تجارتی روابط کو بہتر بنانا ہوگا، صدر لاہور چیمبر
صنعتوں کی اشد ضرورت، ہنر مندوں کیلئے فنی پروگرام متعارف کرائے جائیں: اعجاز الرحمن
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے، زبیر موتی والا
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ کراچی سے تاجروں کو ایک دن میں ویزے کا اجرا ء کیا جائے گا:سلیمان چاؤلہ، قائم مقام صدر، ایف پی سی سی آئی
زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں:ایس ایم تنویر
سارک چیمبر:صدارت کا قلمدان جاشم الدین کے حوالے،نیک خواہشات کا اظہار