شمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا مشن شروع ہو گیا، وزیراعظم نے نیویارک میں کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی فاروق کاٹھواری سے ملاقات کی، مودی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کےسامنے بے نقاب کرنے کی ہدایت کر دی، صدر ٹرمپ سے ملاقات کل ہو گی، امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کا پروگرام ہے۔وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں شیڈول ہیں عالمی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے علاوہ پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔
نیویارک میں وزیراعظم سے کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی فاروق کاٹھواری نے ملاقات کی۔ عمران خان نے فاروق کاٹھواری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین کی، فاروق کاٹھواری امریکی صدارتی کمیشن براے ایشیائی امریکیوں کے کمیشن کے ممبر رہ چکے ہیں۔عمران خان کل امریکی صدر سے ملاقات کریں گے، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے۔
اوگرا اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملکر کام کریں گے
صوبائی وزیر پنجاب ایس ایم تنویر نیو ایم جے ایف لائنز کلب کے صدر منتخب،
کنسلٹنٹ کا تجویز کردہ بجٹ ٹیکسٹائل ایکسپورٹنگ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل قرار
پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، میاں کاشف اشفاق
سارک ممالک کے مابین تجارتی روابط کو بہتر بنانا ہوگا، صدر لاہور چیمبر
صنعتوں کی اشد ضرورت، ہنر مندوں کیلئے فنی پروگرام متعارف کرائے جائیں: اعجاز الرحمن
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے، زبیر موتی والا
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ کراچی سے تاجروں کو ایک دن میں ویزے کا اجرا ء کیا جائے گا:سلیمان چاؤلہ، قائم مقام صدر، ایف پی سی سی آئی
زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں:ایس ایم تنویر
سارک چیمبر:صدارت کا قلمدان جاشم الدین کے حوالے،نیک خواہشات کا اظہار