سنگا پور: چائے کے اب تک کئی فوائد سامنے آچکے ہیں جبکہ سنگاپور سے چائے پینے والوں کے لیے ایک اور اچھی خبر آئی ہے جو کہ دماغی صحت کے متعلق ہے۔
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور(این یو ایس) کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے چائے پیتے ہیں دیگر کے مقابلے میں ان کے دماغی حصے بہتر طور پر مربوط ہوتے ہیں اور ان کے درمیان روابط بہت دیرپا اور مؤثر بنتے ہیں۔ اس تحقیق کے لیے سنگاپور کی جامعہ نے برطانیہ کی ایکسیٹر یونیورسٹی کے ساتھ بھی اشتراک کیا ہے۔ ساتھ ہی کیمبرج یونیورسٹی کا تعاون بھی حاصل ہے جہاں 60 سال سے زائد عمر کے 36 افراد کے دماغ کا جائزہ نیورو امیجنگ کے ذریعے کیا گیا ہے اور اس ان کا بغور مطالعہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شرکا سے ان کی صحت، نفسیاتی کیفیت اور طرزِ زندگی کے بارے میں بھی سوالات کیے گئے۔ دماغی عکس نگاری سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے مسلسل 25 برس تک ہفتے میں سبز، سیاہ، یا عام چائے کے چار کپ پینے کا معمول بنایا تھا ان کے دماغ کے کئی گوشے بہت اچھی طرح سے ایک دوسرے مربوط اور جڑے ہوئے ہیں۔
اس طرح چائے نوشی اور دماغی ساخت کی بہتری کے یہ اولین ثبوت ہیں ساتھ ہی یہ بھی پتا چلا ہے کہ چائے پینے سے عمر کے ساتھ ساتھ دماغی انحطاط کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے اور دماغی خلیات کی ٹوٹ پھوٹ سست ہوجاتی ہے۔سائنس دانوں نے دماغ کی افادیت عین سڑک کے ٹریفک کی طرح بیان کی ہے جس طرح منظم ٹریفک میں مسافر اپنے مقام تک جلدی پہنچتے ہیں عین اسی طرح دماغ کی ساخت منظم ہو تو یادداشت اچھی ہوتی ہے اور دماغ فوری طور پر سوچنے اور ردِ عمل کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ سنگاپور یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ سبز چائے کا استعمال زیادہ مفید رہتا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف دماغ بہتر رہتا ہے بلکہ دل، بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں کی روک تھام بھی ممکن ہوتی ہے۔
ملک کے پہلے ای چیمبر کا اعزازفیصل آباد چیمبر کو ایک منظم اور متحرک کارپوریٹ ادارے کے طور پر چلانے کی سمت پہلا قدم ہے،ڈاکٹر خرم طارق
آئی سی سی آئی کے وفد کا آر سی سی آئی کا دورہ ، صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق کو چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی
ڈیجیٹل لین دین میں پاکستانی صارفین کی بڑی تعداد خطرے میں ہے، عالمی ادارہ ویزا
پاکستان میں فٹ ویئرصنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں،اسلم بھلی،ایف سی سی آئی
بی جی ایم کا کراچی چیمبر انتخابات میں کلین سوئپ تاجروں کی فتح ہے، فراز الرحمان
ایف پی سی سی آئی کاچین کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور
ٹیکس بیس میں اضافے کے بغیر معاشی استحکام نا ممکن ہے،میاں زاہد حسین
کراچی چیمبر میں 26 سال مسلسل کامیابی خدمت کا اعتراف ہے، زبیرموتی والا
گوہر اعجاز بزنس کمیونیٹی کے حقیقی نمائندے ہیں ،حنیف گوہر
صنعتکاری کے بہتر فروغ کیلئے شرح سود کو کم کر کے سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے، احسن بختاوری