سبزیاں، پھل اور دالوں پر مبنی خوراک اپناکر جوڑوں کے درد اور گٹھیا کے مرض کی شدت کو بڑی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کا انکشاف ایک طویل تحقیق کے بعد کیا گیا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ گٹھیا کے مرض میں جوڑوں کی سوزش، جلن اور سوجن بہت تکلیف دہ ہوتی ہے جسے سبزیوں کو بطورخوراک اختیار کرکے کم کیا جاسکتا ہے۔ آرتھرائٹس درحقیقت ایک خودامنیاتی مرض ہے جس میں انسان کے جسم کا اپنا دفاعی نظام ازخود بیدار ہوجاتا ہے اور 100 میں سے ایک فرد کو زندگی بھر تکلیف دو جوڑوں کے مرض کا شکار بنادیتا ہے۔ ایک خیال یہ ہے کہ اگر مناسب خوراک استعمال کی جائے تو اس سے مفید اجزا خون میں جاتے ہیں جو گٹھیا کے مرض کی شدت کم کرتے ہیں۔ س ضمن میں ایک ابتدائی مطالعہ 2015 میں کیا گیا تھا جس میں جوڑوں کے درد کے مریضوں کو دو ماہ تک سبزیاں اور دالیں کھلائی گئی تھیں۔ دوسرے گروپ میں مریضوں نے مومول کے مطابق گوشت اور چکنائیوں کا استعمال جاری رکھا اور دوماہ بعد سبزیاں کھانے والے گروپ نے ہڈیوں میں درد اور جلن کی شدت میں کمی کا اعتراف کیا تھا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ پھلوں اور سبزیوں میں چکنائی کم ہوتی ہے اور فائبر(ریشے) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی بنا پر جوڑوں میں درد اور جلن کی شدت کم ہوتی جاتی ہے۔ اسی بنا پر جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے سبزیوں اور پھلوں کی خوراک بطور دوا تجویز کی جارہی ہے۔
اس کے بعد حال ہی میں کئے گئے کئی چھوٹے بڑے مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبزی، پھل، پورے اناج اور دالوں وغیرہ کے استعمال سے جوڑوں کے درد اور گٹھیا کے مریضوں کو افاقہ ہوسکتا ہے۔
پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ، وفد قازقستان چیمبر
نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنے کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے، احسن بختاوری
sssss
ایکسپو سنٹر کے قیام سے کاروبار، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ ملے گا،احسن بختاوری
حکومت موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے آسان قرضوں پر شمسی توانائی کو فروغ دے، شہزاد علی ملک
بلوچستان ایشیا کا گیٹ وے ہے جہاں سے متعدد ممالک کے ساتھ تجارت کی جا سکتی ہے، گورنر بلوچستان
فارما انڈسٹری پر بہتر توجہ دے کر اس کی برآمدات کو سالانہ 5ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس
ایف پی سی سی آئی اور پاکستان 2024 میں چین۔ ساؤتھ ایشیا بزنس فورم کے چیئرمین ہوں گے: عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
بزنس کمیونٹی بجلی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے ،ایف پی سی سی آئی
صنعتی شعبے کی ترقی میں کاٹی کا اہم کردار ہے: ایس ایم تنویر