وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ غیر ہنرمند مزدوروں کی کم سے کم اجرت رواں سال 16200سے بڑھا کر 17500 روپے کردی گئی ہے۔
سندھ اسمبلی کے وقفہ سوالات میں محکمہ محنت کے حوالے سے مختلف ارکان کے سوالات اور ان کے ضمنی سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ غیر ہنرمند مزدوروں کی کم سے کم اجرت رواں سال 16200سے بڑھا کر 17500 روپے کردی گئی ہے اور اس کا اطلاق تمام فیکٹریوں اور صنعتی زونز اور جہاں جہاں غیر ہنر مند مزدورکام کرتے ہیں پر ہوتاہے۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں محکمہ محنت کے تحت ڈسپنسریاں اور اسپتال قائم ہیں جنھیں 52 ملین کے اخراجات سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ملازمین کے اوقات کار 8 گھنٹے ہیں اور اس سے زائد اگر وہ کام کرتے ہیں تو اس کا اوور ٹائم دیا جاتا ہے اور اگر کوئی اس سے زائد ڈیوٹی لیتا ہے تو اس کی شکایات لیبر بورڈ اور محکمہ محنت میں کی جاسکتی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ لیبر قانون کے سیکشن 9 کے سب سیکشن 3 کے تحت 6 ماہ کی سزا، 20 سے 50 ہزار تک جرمانہ اور جو اجرت مزدورو کو کم دی گئی ہے چاہے وہ کتنے ہی ماہ کی کیوں نہ ہو اس تمام کی ادائیگی کرائی جاتی ہے۔ رجسٹرڈ مزدور دوران ملازمت وفات پا جائے تو اس کی فیملی کو ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ذریعے5 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے
پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ، وفد قازقستان چیمبر
نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنے کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے، احسن بختاوری
sssss
ایکسپو سنٹر کے قیام سے کاروبار، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ ملے گا،احسن بختاوری
حکومت موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے آسان قرضوں پر شمسی توانائی کو فروغ دے، شہزاد علی ملک
بلوچستان ایشیا کا گیٹ وے ہے جہاں سے متعدد ممالک کے ساتھ تجارت کی جا سکتی ہے، گورنر بلوچستان
فارما انڈسٹری پر بہتر توجہ دے کر اس کی برآمدات کو سالانہ 5ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس
ایف پی سی سی آئی اور پاکستان 2024 میں چین۔ ساؤتھ ایشیا بزنس فورم کے چیئرمین ہوں گے: عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
بزنس کمیونٹی بجلی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے ،ایف پی سی سی آئی
صنعتی شعبے کی ترقی میں کاٹی کا اہم کردار ہے: ایس ایم تنویر