وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ’’سرکاری منرل واٹر‘‘ تیار کرلیا

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا ہے۔
پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے ‘‘سیف ڈرنکنگ واٹر’’ کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیارکرلی ہیں، پانی کی بوتلیں ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاوس میں استعمال ہوں گی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ’’ایکسپریس‘‘ سے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک روپے لیٹر میں سستا، معیاری منرل واٹر تیارکرلیا گیا، پہلے مرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں