تجارت بڑھانے کیلیے’’افریقی پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہیں، رزاق داؤد

ایتھوپیا کے وزیر تجارت نے پاکستان کے دورے کے موقع پر پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایتھوپیا میں ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ پاکستان افریقہ کی جانب تجارت کو بڑھانے کیلیے’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے۔
ایتھوپیا کے تجارتی وفد کی وزارتِ تجارت میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ مارکوس ٹیکلے، وزیر برائے تجارت و صنعت مسگانو آریگاودیگر شامل تھے، سیکریٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا وزارت تجارت، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، اس موقع پر ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ مارکوس ٹیکلے نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ایتھوپیا کہ وزیر تجارت مسگانو آریگا نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین کاروباری افراد کے مابین روابط بڑھانے کیلیے ٹریڈ سیمینارز، صنعتی اشیا کی نمائش اور کاروباری وفود کا تبادلہ کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سرمایہ کار ایتھوپیا میں ٹیکسٹائل گارمنٹس اور مینوفیکچرنگ شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ مشیر تجارت عبدالر زاق داؤد نے کہا کہ پاکستان افریقہ کی جانب تجارت کو بڑھانے کیلیے’’افریقہ پالیسی‘‘ پرعمل پیرا ہے، ایتھوپیا اس حوالے سے بہت اہم ملک ہے، پاکستان نے چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے علاوہ اب انجینئرنگ کے شعبے سے بھی برآمدات کر رہا ہے، پاکستانی ٹریکٹرزکو موزمبیق، تنزانیہ کے بعد اب انگولا بھی برآمدکرے گا، رواں سال نومبر میں پاکستان نیروبی میںکانفرنس کا انعقادکرے گا، نیروبی کانفرنس میں افریقی ممالک کو مدعوکریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں