اسلام آباد چیمبر الیکشن میں فاؤنڈر گروپ سے کوئی بہتر نہیں: سردار طائر محمود

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کے سلسلے میں فاؤنڈر گروپ کی کارنر میٹنگ کااہتمام اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے جی الیون مرکز میں کیا گیا۔ جس میں ممبران کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمد نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ نے اپنے امیدواروں کا انتخاب میرٹ پر کیا ہے۔ جس میں مارکیٹوں کے عہدے داران شامل ہیں۔ تمام امیدوار اعلی تعلیم یافتہ اور اعلی کردار کے مالک ہیں۔ مخالفین کے گروپ میں کوئی ایک بھی اس پائے کا امیدوار نہیں۔ جبکہ آئندہ آئی سی سی آئی الیکشن میں فاؤنڈر گروپ سے بہتر کوئی نہیں۔ آئی سی سی آئی الیکشن کمپین کے چیئرمین اعجاز عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کو فاؤنڈر گروپ نیمحنت کے ذریعہ پاکستان بھر میں اعلی درجہ دلایا۔ فیڈریشن میں دو صدر بنائے اور جن کا واسطہ براہ راست اعلی حکومتی عہدے داران سے ہوتا ہے۔ چمبر نے ہمیشہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان رابطے کا کردار ادا کیا ہے۔ انشائ￿ اللہ الیکشن جیتنے کے بعد ممبران کی بہتری کے لیے مزید اقدام کریں گے۔اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری زاہد رفیق اور چودھری ندیم الدین نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ کی سابقہ کارکردگی کی وجہ سے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ جب کبھی ضرورت پڑی آئی سی سی آئی تاجر برادری کے لئے کام کیا اور امید ہے الیکشن جیتنے میں آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ الیکشن مہم کے کو چیئرمین ظفر بختاوری نے اس موقع پر کہا کہ کامیابی کا سفر دو کمروں کے دفتر سے دو عدد ملٹی سٹوری بلڈنگ کا سفر نہایت کٹھن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں