بنکاک: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات بنکاک میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور تکنیکی سطح پر ہر 4 ماہ کی پیش رفت پر حکام کو بریف کیا گیا، پاکستان نے گزشتہ 4 سے 5 ماہ میں اہداف کو حاصل کیا ہے، ایف اے ٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثر رہی۔حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرے گا، جو اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کو پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
یوبی جی کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا خیر مقدم
برآمد کنندگان کے لیے ملک میں عالمی معیار کا انٹلیکچوئل پراپرٹی ہاؤس قائم کیا جائے:عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
تاریخی سیلاب: رعایتی قرضے انٹر نیشنل کمیونٹی پر پاکستان کا حق ہے عرفان اقبال شیخ
ملکوں کو بحران سےآئی ایم ایف کا قرضہ نہیں بلکہ اچھی لیڈر شپ نکالتی ہے,میاں زاہد حسین
ایکسپورٹرز کیلئے افریقہ یورپ سے بڑی منڈی ہے، فراز الرحمان
پاکستان میں مقامی طور پر موبائل فون بنانے کی پالیسی ناکام
خام مال مہنگا، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت متاثر
پی ایس ایکس اور آئی ایف ایم پی کے چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹ یوکے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
معاشی بحران: زرعی شعبے کی بہتری ہی نکلنے کا راستہ ہے: سابق گورنر اسٹیٹ بینک
عراق میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش، 90 ایکسپورٹرز شریک