پاکستان ترسیلات وصول کرنے والے 5 بڑے ممالک میں شامل

پاکستان ترسیلات زر موصول کرنے والے خطے کے 5 بڑے ممالک میں شامل ہے گزشتہ سال اوورسیز پاکستانیوں نے 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2018ء کے دوران پاکستان کو 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی۔ اے ڈی بی کی رپورٹ ” ایشیاء و بحر الکاہل کے اہم اعشاریوں کے 50 ویں ایڈیشن” کے مطابق گزشتہ سال 2018ء کے دوران بھارت کو سب سے زیادہ 78.6 ارب ڈالر جبکہ چین کو 67.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں اور اس کا دوسرا نمبر رہا ہے۔
اسی طرح 33.8 ارب ڈالر کی ترسیلات کی وصولی سے فلپائن تیسرے نمبر اور پاکستان ایک سال کے دوران 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول کرنے پر جنوبی ایشیاء کا چوتھا بڑا ملک رہا۔ رپورٹ کے مطابق ویت نام خطے کا پانچواں بڑا ملک ہے جسے ایک سال کے دوران 15.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *