پاکستانی کمپنیز کو عالمی ڈیجیٹل خدمات کی ادائیگیوں کی اجازت، SBP

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مقامی کمپنیز کو عالمی ڈیجیٹل خدمات کی ادائیگیوں کی اجازت دیدی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فارن ایکسچینج مینوئل میں ادائیگیوں کا نیا پیرا شامل کیا گیا ہے، پاکستانی کمپنیزکو 62 عالمی کمپنیز کو فی کس سالانہ 2 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

مرکزی بینک کے مطابق 62 عالمی کمپنیز کے علاوہ ڈیجیٹل خدمات کی عوض سالانہ 25 ہزار ڈالر کی اجازت دی ہے، ڈیجیٹل خدمات کے عوض ادائیگیاں کمرشل ادائیگیوں کے زمرے میں ہونگی۔

بینک کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل خدمات میں ایڈورٹائزنگ، ہوسٹنگ، ڈیٹا بیس ایکسس، اکاؤنٹ مینجمنٹ، اسکل ڈیویلپمنٹ اور کسٹمرز سپورٹ شامل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *