پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو مراکش کے دورے کی دعوت

مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر پاکستان اور مراکش کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کیلیے پاکستانی تاجروصنعتکاروں کومراکش کے کم ازکم 2 دورے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے افریقی مارکیٹوں کے گیٹ وے کی حیثیت سے وہ مراکش میں تجارت وسرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں، پاکستانی تاجربرادری مراکش کے امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کا فائدہ اٹھائے اور تجارت و سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں کا ضرور جائزہ لے۔ انہوں نے مراکش پاکستان بزنس کونسل کی کوششوں کو سراہا جو دونوں ملکوں کے تاجربرادری کو سہولت فراہم کررہی ہے۔
اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر آغا شہاب احمد خان نے کہاکہ برآمدکنندگان کو روایتی اشیا سے ہٹ کر دیگر مصنوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صرف ٹیکسٹائل، کھیلوں کا سامان،چمڑے کی مصنوعات، آلات جراحی، قالین وغیرہ تک ہی محدود رہنے سے بہتر نتائج برآمد نہیں ہوسکتے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *