وفاقی حکومت کا رمضان پیکیج : 2.5 ارب مختص اور19 اشیاء خوردونوش پر سبسڈی

رمضان پیکیج میں کھجور، چاول، بیسن، چائے اور دالوں سمیت دیگر اہم اشیا کی ارزاں نرخوں پر دستیابی ممکن بنائی جائے گی جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان المبارک کیلیے اشیا کے نئے ریٹس کا اطلاق سترہ اپریل  (جمعہ) سے ہو گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عمر حبیب خان لودھی نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد مزید 200 یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں گے، ڈھائی ارب سے رمضان ریلیف پیکیج 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا، عوام کو 19 اشیا خورو نوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورزپر رمضان المبارک میں سبسڈائز اشیاء کے نئے ریٹ مقرر کر لیے گئے، آدھاکلو گرام کھجوروں کی قیمت میں10، بیسن 20 روپے فی کلو اور 200 گرام لال مرچ 18 روپے سستی ہوگئی۔500 گرام کھجوروں کا پیکٹ 90 روپے سے کم ہو کر 80 روپے کا ہو گیا۔ چاولوں کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی ہے۔

رمضان کے دوران چکی بیسن 20 روپے کمی کے بعد 140 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔ یوٹیلیٹی برانڈ کی دال ماش کی فی کلو قیمت 265 سے 255 ہو گی۔ لال مرچ 200 گرام کی قیمت میں 18 روپے کمی کی گئی ہے۔ اب 200 گرام لال مرچ 175 کے بجائے 157 روپے میں دستیاب ہوگی۔ہلدی100 گرام 35 سے 31، دھنیا پاؤڈر90 سے 81 اور 50 گرم مصالحہ پاؤڈر 64 سے 58 روپے کا ہوگا۔کالی مرچ 50 گرام 57 سے 51 روپے کی ہو گئی ہے۔ 100 گرام سفید زیرہ 99 سے 89 اور 100 گرام دڑا مرچ 88 سے 79 روپے میں دستیاب ہوگی۔ 95 گرام چائے 4 روپے کمی کے بعد 91 روپے میں دستیاب ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *