مزید 6 پاکستانی کمپنیز کو ایران میں آم برآمد کرنے کی اجازت مل گئی، مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارت زراعت نے مزید 6 پاکستانی کمپنیوں کو آموں کی ایران برآمد کی اجازت دے دی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ایرانی سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے، جس میں ایرانی سفیر نے پاکستان کی طرف سے تفتان بارڈر کھولنے کے اقدام کو سراہا ہے۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ آم کی شپمنٹ کے ڈاکومنٹس کی تصدیق کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قونصلیٹ روزانہ پاکستانی آموں کی 30 شپمنٹس کے کاغذات کی تصدیق کرے گا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی آم ایرانی ٹرکوں کے ذریعے ایران برآمد کیے جائیں گے، جبکہ ایرانی ٹرک بارڈر سے پاکستانی آم ایران لے جائیں گے۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ایران، پاکستانی آموں کی ایران اور وسطی ایشیائی ممالک تک برآمد کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سفیر وزرات تجارت سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، آموں کی برآمد کے دوران کوروناوائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *