ماحول اور فطرت پر نظر رکھنے والا ’’سلاتھ روبوٹ‘‘

سائنس دان اس جدید دور میں ہر کام کوآسانی سے سر انجام دینے کے لیے متعدد روبوٹس تیار کرچکے ہیں ۔حال ہی میں جارجیا انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے ایک روبوٹ تیار کیا ہے،جس کو ’’سلاتھ روبوٹ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔گھنےجنگلات میںایک سستی سے حرکت کرنے والا ایک جاندار سلاتھ ہوتا ہے ۔ماہرین نے اسی سے متاثر ہو کر یہ روبوٹ بنایا ہے ۔یہ بالکل اسی جانور کی طر ح الٹا لٹک کر دھیرے دھیرے حرکت کرتے ہوئے فطرت ،ماحول اور جنگلی حیات کا احوال لیتا رہتا ہے۔

اس کی لمبائی تین فٹ ہے اور اس کا ایک حصہ تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کئی اقسام کے سینسر اور موٹریں لگا ئی گئی ہیں ۔اس روبوٹ کو ایک نبا تاتی (بو ٹانیکل ) گارڈن کے لیے بنا یا گیا ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بیٹری کفا یت سے خرچ کرتا ہے ۔یہ جنگل کے تحفظ ،ماحول کی بقا اور جانوروں اور پرندوں پر نظر رکھنے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اس پر خاص قسم کے سولر پینل نصب کیے گئے ہیں ۔جو پورے برقی نظام کو چلا تے ہیں ۔ دو درختوں پر ایک موٹا تار باندھ کر اس پر روبوٹ چلایا جاتا ہے۔

اپنے سینسر سے یہ درجۂ حرارت، کاربن ڈائی آکسائیڈ، موسم اور دیگر کیفیات کو نوٹ کرتا رہتا ہے لیکن سلاتھ روبوٹ ساری تبدیلیوں کو بہت طویل عرصے تک نوٹ کرتا رہتا ہے اور ایک مرتبہ ماحول کا حصہ بن جانے کے بعد کئی ماہ اور سال تک کا ڈیٹا جمع کرسکتا ہے۔روبوٹ کو ایک سومیٹر لمبے تار پر لگایا گیا ہے اور یہ صرف ضرورت کے وقت ہی آگے بڑھتا ہے ورنہ ایک ہی جگہ رک کر معلومات جمع کرتا رہتا ہے۔ سائنس دنوں کو اُمید ہے کہ اپنی متعدد صلاحیتوں کی وجہ سے یہ ایک ماحول دوست روبوٹ ثابت ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *