فلور ملز مالکان نے پنجاب حکومت کی گندم اجرا کی پالیسی مسترد کردی اور سرکاری گندم اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے اعلان کیا کہ بازار سے گندم لے کر 20 کلو والا تھیلا 1030 روپے میں ہی فروخت ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عاصم رضا نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کی فلور ملز کو سرکاری گندم کے اجرا کی پالیسی کو مستردکرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پور ے پنجاب میں برابری کی بنیاد پر سرکاری گندم کا اجرا نہیں ہوگا، تب تک گندم کا کوٹہ نہیں لیں گے۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ سرکاری گندم صرف شہری آبادی کے لئے جاری کی جارہی ہے، دیہی آبادی والے کو آٹا کیسے سستا دے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بازار سے 19 سو روپے من گندم لے رہیں، لہٰذا 850 روپے میں20 کلو آٹے کا تھیلا نہیں دے سکتے۔