سیمنٹ انڈسٹری کابحران ،معاشی سست روی کے باعث رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں سیمنٹ سیکٹر کی مقامی کھپت میں 5.49فیصد کمی ہوئی جبکہ برآمدات میں 12.66فیصد اضافہ ہوا۔معاشی سرگرمیوں میں کمی کے نتیجے میں انڈسٹری متاثر ہوئی کیونکہ انڈسٹری کی صلاحیت 55.995 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ کھپت 46.88 ملین ٹن 2018-19تک محدود رہی اور باقی پیداواری صلاحیت 9.12 ملین ٹن فاضل رہی۔ مقامی مارکیٹ گزشتہ مالی سال دبائو کا شکار رہی اور اس کی کھپت 40.34 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس 2017-18 سے تقریباً 2 فیصد کم ہے۔جولائی میں شروع ہونے والے نئے مالی سال میں سیمنٹ سیکٹر مزید خراب صورت حال رہی۔ مقامی کھپت میں 2.55 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جولائی 2018 میں 3.04 ملین ٹن تھی جو کم ہوکر 2.97 ملین ٹن جولائی 2019 میں ہوگئی۔