ریسٹورنٹس، شادی ہالز، پارکس اورسیاحت کھولنے کا وقت آگیا ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ  بند سیکٹرزکو زیادہ عرصہ نظراندازکیا تو مستقل بند ہوسکتے ہیں، جب کہ ریسٹورنٹس، شادی ہالز، پارکس اور سیاحت کھولنے کا وقت بھی آگیا ہے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ این سی او سی میں صوبوں کے ساتھ میرج ہال، پارک ٹورازم اورریسٹورنٹس کھولنے اور کورونا ایس او پیز کی نظر ثانی پر بات چیت کی جا رہی ہے، مارکیٹس اور انڈسٹریز کے کھولنے کے اوقات کار پر بھی نظر ثانی کی جارہی ہے۔حماد اظہر نے کہا تمام تجاویز لے کر ہم نے صوبوں کو ایس او پیز اور عملدرآمد کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے، ان تجاویز کو آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم کے پاس ختمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، امید ہے صوبے 7 روز میں احتیاطی تدابیر کو حتمی شکل دے دیں گے، چند روز میں صوبوں کی تجاویز اور ایس او پیز سامنے آجائیں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 4 ماہ تک بند کیے گئے سیکٹرز مزید بند نہیں رکھےجا سکتے، بند سیکٹرزکو زیادہ عرصہ نظرانداز کیا تو مستقل بند ہوسکتے ہیں، صوبوں نے ایس او پیز کے تحت بند سیکٹرز کھولنے کی حمایت کی ہے،  کاروبار کے لئے ہفتہ اتوار کی بندش اور وقت کی پابندی نرم کی جائے گی، ریسٹورنٹس، شادی ہالز، پارکس اور سیاحت کھولنے کا وقت بھی آگیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *