فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان اقدامات کے تحت اسمارٹ فونز کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں خاطر خواہ کمی کردی گئی ہے، اس حوالے سیفیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت 15 ہزار یا اس سے کم مالیت کے اسمارٹ فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی شرح 1150 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس امر کا ادراک ہے کہ لوکل صنعتکارکے لئے بھی مارکیٹ میں حالات سازگار اور موافق ہونے چاہئے، حکومت اسمارٹ فونز کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس حوالے سے مشیر تجارت، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز اور سرمایہ کاری کی زیرنگرانی تشکیل کردہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔
ایف بی آر مطابق 100 ڈالر تک کے موبائل فون سیٹ پر ڈیوٹی 1350 روپے سے کم ہو کر 200 فی موبائل ہوگئی ہے، اس سلیب میں فون خریدنے والے لوگ پہلے ڈیوٹی میں 750 روپے ادا کر رہے تھے، تاہم ایسے فون پر سیلز اور ود ہولڈنگ ٹیکس جن کی قیمت 100 ڈالر سے زیادہ ہے اب بھی بدستور برقرار ہے اور کسٹمز میں فون کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹیوں میں ترمیم پائپ لائن میں ہے، یہ تجاویز تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی جو حتمی فیصلہ کرے گی۔