وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسٹیل ملز کو 3 ارب روپے کی نئی گرانٹ دینے سے انکار کردیا ہے
عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ مشیر خزانہ نے اجلاس میں سوئی سدرن کے واجبات دستیاب وسائل سے ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈونمنٹ فنڈز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ عبدالحفیظ شیخ نے اجلاس کے دوران اسٹیل ملز کو 3 ارب روپے کی نئی گرانٹ دینے سے انکار کر دیا ہے