جنوبی کوریا کا منفرد ’’جامنی جزیرہ‘‘

جنوبی کوریا میں ’’جامنی جزیرے‘‘ کے نام سے ایک نیا تفریحی مقام آج کل سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہورہا ہے جہاں کی ہر چیز جامنی رنگت سے بنائی گئی ہے۔

یہ دراصل دو قریبی جزیرے، بانوول آئی لینڈ اور پارکجی آئی لینڈ ہیں جنہیں لکڑی کے ایک پل کے ذریعے آپس میں ملاکر کر جامنی جزیرے کا مشترکہ نام دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کا اعلان گزشتہ سال جنوبی کوریا میں ساؤتھ جیولا صوبے کی سینان کاؤنٹی نے کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ دونوں جزیروں پر سیاحوں کےلیے منفرد انتظامات کرتے ہوئے وہاں کی ہر چیز جامنی کی جائے گی۔

گھروں، تفریح گاہوں اور دوسری تعمیرات کے علاوہ یہاں لیوینڈر کے 40 ہزار سے زائد پودے لگانے کا اعلان بھی کیا گیا جن کے پھول جامنی رنگ کے ہوتے ہیں۔

آج اگرچہ دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے سفر پر پابندی ہے لیکن جیسے ہی پابندی ختم ہوگی، مختلف ممالک سے من چلے سیاحوں کو ’’جامنی جزیرہ‘‘ اپنے استقبال کےلیے تیار ملے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *