فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے الیکشن 2020ء کے شیڈول کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی جنرل با ڈی اور ایگز یکٹو کمیٹی کے لئے ٹریڈ باڈیز کے نامزد ممبروں کی Provisional فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فہرست ایف پی سی سی آئی کی ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کے علاوہ تمام ٹریڈ باڈیز بشمول نامزد ممبران کو بذریعہ کورئیر، ای میل اور واٹس ایپ بھی بھیج دی ہے۔
فہرست کے مطا بق 56 چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری، 12وومن چیمبر آف کامرس اورانڈسٹری، 9 چھوٹے تاجروں کے چیمبر، 5 جوا ئنٹ چیمبر آف کامرس اور انڈسٹ ی اور 12تجارت وانڈسٹری سے ملحق ایسوسی ایشنز نے ایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈ ی اور ایگز یکٹو کمیٹی پر اپنے ممبروں کو نا مز د کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈی اور ایگز یکٹو کمیٹی کی نامز د گیو ں پر اعتراضات درج کروانے کی آخری تا ریخ 28 اکتوبر 2019ء ہے۔