فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس قوانین 2002 میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق بینک، مالیاتی ادارے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تصدیق شدہ معلومات دینے کے پابند ہوں گے۔
نئی ترامیم کے مطابق ماہانہ 1 کروڑ یا اس سے زائد رقم جمع کرانے والوں کو ڈیٹا فراہم کرناہوگا۔ایف بی آر حکام کے مطابق نئی ترامیم کے بعد ماہانہ 2 لاکھ سے زائد کا کریڈٹ کارڈ بل جمع کرانے والوں کا فارم بھی بھرنا ہوگا۔
نئی ترامیم کے مطابق بینک، مالیاتی اداروں کو 10 لاکھ یا اس سے زیادہ کا ماہانہ کیش نکلوانے والوں کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ایف بی آر حکام کے مطابق سالانہ ڈیبٹ اسٹیٹمنٹ پر منافع کی معلومات پر مبنی فارم بھی پر کرنا ہوگا۔