مالی سال 2019-20 کے دوران ملکی درآمدات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق اس ایک سال میں موبائل فون کی درآمدات میں81 اعشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال موبائل فون کی درآمدات کا حجم ایک ارب 37 کروڑ ڈالر رہا۔
دستاویز کے مطابق 2019-20 میں دالوں کی درآمدات میں 21 اعشاریہ 47 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال دالوں کی درآمدات 61 کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہیں۔
دستاویز کے مطابق 2019-20 میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات 49 اعشاریہ 90 فیصد کم ہوئیں اور گزشتہ مالی سال پٹرولیم گروپ کی درآمدات 27 اعشاریہ 84 فیصد کم رہیں۔
اس مالی سال میں کیمیکل گروپ کی درآمد 16 فیصد کم ہوئی جبکہ 2019-20 میں میٹل گروپ کی درآمدات 18 اعشاریہ 42 فیصد گر گئی۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات میں 21 اعشاریہ 48 فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں مشینری گروپ کی درآمدات 1 اعشاریہ 56 فیصد گر گئیں جبکہ اس ایک سال میں الیکٹریکل مشینری کی درآمدات 26 اعشاریہ41 فیصد بڑھ گئیں، الیکٹریکل مشینری کی درآمدات 2 ارب 24 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔2019-20 کے دوران فوڈ گروپ کی درآمد میں 4 اعشاریہ31 فیصد کمی ہوئی۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پیٹرولیم گیس کی درآمدات 17 اعشاریہ 63 فیصد بڑھ گئیں، ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 24 اعشاریہ 54 فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 4 ارب 74 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، اس ایک سال میں خام پیٹرول کی درآمد میں 40 اعشاریہ44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال میں چائے کی درآمدات میں 6اعشاریہ81 فیصد کمی ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال چائےکی درآمدات 53 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز رہیں۔
گزشتہ مالی سال خشک میوہ جات کی درآمد میں 20 اعشاریہ 36 فیصد کمی ہوئی جبکہ خشک میوہ جات کی درآمدات 3 کروڑ 43 لاکھ ڈالر ڈالر رہیں۔دستاویز کے مطابق شیرخوار بچوں کے دودھ کی درآمد میں 29 اعشاریہ22 فیصد کمی ہوئی، شیرخوار بچوں کے دودھ کی درآمدات کا حجم 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔