یورو فائیو پٹرول کی درآمد شروع

پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ پی ایس او نے یورو فائیو پٹرول کی درآمد شروع کر دی ہے اور جنوری 2021 تک یورو فائیو ڈیزل کی درآمد شروع بھی شروع ہو جائے گی۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یورو فائیو پٹرول کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے یورو 5 پٹرول کی درآمد شروع کر دی، پی ایس او یورو 5 پٹرول در آمد کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ توقع کرتے ہیں نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی یورو فائیو پٹرول کی درآمد شروع کر دیں گی۔انہوں نے کہا پٹرولیم ڈویژن یورو 5 پٹرول اور ڈیزل درآمد کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز پہلے ہی جاری کر چکی ہے اور یورو فائیو پٹرول کے لیے ٹیسٹنگ لیب بھی پہلے سے ہی قائم کی جا چکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *