ہوا بھرنے والی موٹرسائیکل

اس ترقی یافتہ دور میں جدید چیزوں پر بہت تیزی سے کام ہورہا ہے ۔اس ضمن میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہوا بھرنے والی بائیک تیار کی ہے ۔اس موٹرسائیکل کو ہوا بھر کر چلایا جاتا ہے، جس کے لیے ایئرپمپ درکار ہوتا ہے لیکن اگلے مرحلے میں اسے بائیک کے ساتھ ہی لگادیا جائے گا۔اس کا نام ’’پورٹیبل اینڈ ایفیلٹیبل مویلٹی ‘‘(پی اوآئی ایم او )رکھا گیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے تجارتی ذیزائن کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ فی الحال ایئرکمپریسر الگ سے دیا جارہا ہے جسے بعد میں بائیک کا حصہ بنادیا جائے گا۔ 

اس کا بیرونی ڈھانچہ مضبوط پلاسٹک سے بنا ہے جو ہوا بھرنے سے پھیل کر موٹرسائیکل کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور اپنی سختی کی وجہ سے ایک سوار کا وزن برداشت کرسکتا ہے۔چلاتے وقت آپ کے پیر اسٹیل کی پلیٹ پر ہوتے ہیں اور اسے چلانا بھی بہت آسان ہے۔بائیک کا وزن صرف ساڑھے پانچ کلوگرام ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *