ویکلی‘‘ بزنس پاکستان’’ پاکستان کا پہلا بزنس نیوز ویب سائیڈ ہے جو نہ صرف پاکستان کی معیشت، تجارت ، برامدات، درمدات، اسٹاک مارکیٹس،مالیاتی اداروں ، بزنس ہاوسز، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، چیمبرز، بزنس ایسوسیشنز، بزنس کونسلزاور شخصیات کے بارے میں خبریں ، انٹرویوز، مضامین، کوریجز اور خصوصی رپورٹس شایع کرتی ہے بلکہ یہ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے بزنسز،انڈسٹریز، ان کی محنت و جدوجہد کی کہانیاں ، کامیابی کی منزل تک پہونچنے تک کے سفرمیں درپیش رکاوٹیں اور نئے آئیڈیاز،بیرون ملک پاکستانی چیمبرز اور بزنس کونسلز کی آواز بھی ہے۔
‘‘بزنس پاکستان’’ ‘‘سکسس گروپ پاکستان’’ کا حصہ ہے۔‘‘ سکسس گروپ’’ اس سے قبل بھی بزنس پبلیکیشنزپر کام کرتا آیا ہے جن میں ‘‘ایف پی سی سی آئی بلیٹن’’،‘‘ ایگروفوڈ بزنس’’،‘‘ بزنس اینڈ پروفیشنل وومن’’،‘‘ پاک یوکے بزنس نیوز’’ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ادارہ مختلف بزنس تنظیموں، ایسوسیشنز اور تجارتی اداروں کے لئے نیوزلیٹرز بھی تیار کرتا رہا ہے۔
ہمارا مشن بزنس کمیونٹی کی آواز بننا ، مثبت خبروں کی ترویج اور دنیا بھر میں پاکستان کے ایک بہترین اور سافٹ امیج کی عکاسی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنی محنت، بہترین کارکردگی اور مصنوعات سے پاکستان اور اپنے رہائشی ملک کی معیشت میں کردار ادا کرنے والے پاکستانی بزنس ٹائکونزکو خراج تحسین پیش کرنا اور انہیں سامنے لانا ہے۔