راچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کا کہناہے کہ گورنراسٹیٹ بینک زمینی حقائق سے ناآشنا ہیں، پالیسی ریٹ تاخیر سے اور ضرورت سے بے حد کم کیا گیا ہے، کمیٹی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسٹیٹ بینک کے خصوصی اجلاس میں شرح سود میں ایک فیصدکمی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے۔چیئرمین بزنس مین گروپ سراج تیلی کے مطابق چیمبر نے معاشی نمو کو متحرک کرنے کے لئے شرح سود 4 فیصد کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ۔
قسطوں میں پالیسی ریٹ کم کرنے سے معیشت نہ توانا ہوگی نہ نمو متحرک ہوگی۔سراج تیلی کے مطابق کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکا ر ہے، اس صورتحال میں اپنی بقاء کھو دینگے، زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شرح سود 3 فیصد مزید کم کی جائے