گندم کی پیداوار میں پیشرفت ضرور ہونی چاہیے، سید فخر امام

وزیرِ غذائی تحفظ سید فخر امام نے کہا کہ ملک میں گندم کی پیداوار میں پیشرفت ضرور ہونی چاہیے اور گندم کی زیادہ پیداوار کے لیےکھاد، آب پاشی اور  فنگ سائڈس کا خیال رکھنا چاہیے۔

وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ فخر امام کی زیرِ صدارت گندم کی پیداوار میں اضافے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کنٹری کے نمائندے ڈاکٹر امتیاز نے بریفنگ بھی دی۔

فخر امام نے کہا کہ ہمیں گندم کی اعلیٰ پیداوار کی اقسام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس سے پرانی اور بیماری سے متاثرہ اقسام کو تبدیل کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گندم کی بہترین قسم کا انتخاب کرنے اور بروقت کاشت کی ضرورت ہے۔

فخر امام نے کہا کہ اس حوالے سے سائنس دانوں کو زیادہ محنت کرنی چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *