کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *