کورونا وائرس کی وجہ سے آم کی برآمدات متاثر ہوئی ہے، فخر امام

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آم کی برآمدات متاثر ہوئی ہے، اس کے باوجود رواں سال ابھی تک ایک لاکھ 20 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آم پڑوسی ملکوں میں جارہے ہیں، جس میں ایران اور افغانستان شامل ہیں۔

اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کا کہنا تھا کہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں آم کی پیداوار زیادہ ہے، اس سال آم کی پیداوار زیادہ ہونے توقع ہے۔ آم سے سفارتی تعلقات کو میٹھا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے آم کی ویلیو ایڈیشن اور اس کی برانڈنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *