کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے کاروباری طبقے کو شدید نقصان پہنچایا ہے لیکن مستقبل میں بہتری کے حوالے سے تاجروں کی اکثریت پُرامید نظر آتی ہے۔

اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے بزنس کانفیڈنس انڈکس کی تیسری رپورٹ میں ہوا  ہے جس میں 450 سے زائدکاروباری شعبوں کی آراء کو شامل کیا گیا۔

کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید
کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید

کاروبار کے متاثر ہونے کے سوال پرسروے میں شامل 66 فیصد تاجروں نے کورونا کے دنوں میں فروخت کم ہونے کا کہا، 10 فیصد نےاضافہ ہونے کا بتایا جبکہ 24 فیصد نے کوئی فرق نہ پڑنے کا کہا۔

کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید
کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید

سروے میں فروخت میں کمی کی سب سے زیادہ شکایت کھانے پینے کی سیلز سے منسلک شعبے نے کی جس کی شرح 85 فیصد تھی، جس کے بعد بجلی کی اشیا اور اسپیئر پارٹس کی فروخت سے منسلک 76 فیصد، صنعتی مشین کے سازو وسامان اور میڈکل ایکویپمنٹ سے وابستہ 75 ، 75 فیصد  جبکہ میوفیکچرنگ سے 74 فیصد نے خرید و فروخت میں کمی ہونے کا کہا ۔خرید و فروخت میں کمی کی شرح کتنی تھی اس پرہر 3 میں سے 1 سے کاروباری طبقے نے 40 سے 60 فیصد خرید و فروخت میں کمی ہونے کا کہا جبکہ 5 میں سے 1 کاروباری شعبے نے 60 سے 80 فیصد خریدو فروخت کم ہونے کا کہا۔

کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید
کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید

مینوفیکچرنگ کا کاروبار کرنے والے ہر 3 میں سے 2 بزنسز نے 20 سے 60 فیصد خریدو فروخت میں کمی کا کہا جبکہ ٹریڈنگ سے منسلک ہر 10 میں سے 3 نے خریدوفرخت 80 فیصدکم ہونے کا کہا ۔نقصانات میں کمی کو پورا کرنے کے لیے ملازمین کو نکالنے کے سوال پر 75 فیصد نے ایسا نہ کرنے کا کہا جبکہ 25 فیصد نے بتایا کے انہوں نے ملازمین کو برطرف یا بلامعاوضہ چھٹی پر بھیجا ہے ۔

کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید
کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید

ملازمین کو نکالنے کا کہنے کی شرح سب سے زیادہ کھانے پینے سے منسلک کاروبار میں نظر آئی جہاں 39 فیصد نے ملازمین کو برطرف کرنے کا کہا گیا۔کاروبار کی موجودہ صورتحال پر سروے میں دیکھا گیا کے اسے اچھا کہنے والے تاجروں کی شرح گزشتہ سروے کے مقابلے میں 34 فیصد اضافے کے بعد 58 فیصد ہوگئی ہے جبکہ برا کہنے والوں کی شرح 74 فیصد سے 42 پر آگئی ہے۔

کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید
کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید

مستقبل میں کاروبار میں بہتری کے سوال پر سروے میں تاجر کافی پر امید نظر آئے اور گزشہ سروے کے مقابلے میں 40 فیصد اضافے کےبعد 79 فیصد نے کاروبار میں بہتری کی امید ظاہر کی جبکہ صرف 21 فیصد مایوس نظر آئے ۔سندھ میں کاروبار میں بہتری کا ہر 5 میں سے 4 تاجروں نے کہا جبکہ وسطی پنجاب سے ہر 4 میں سے 1 تاجر نے کاروبار کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا۔

کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید
کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید
کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید
کورونالاک ڈاؤن،شدید نقصان کے بعد تاجروں کی اکثریت مستقبل کیلئے پُرامید

ملکی سمت درست ہونے کے کہنے والوں کی شرح میں گزشتہ سروے کے مقابلے میں 21 فیصد اضافے کے بعد 55 فیصد نظر آئی جبکہ درست نہ سمجھنے والوں کی شرح 59 فیصد سے کم ہو کر 45 فیصد ہوگئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *