مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں جان پڑ رہی ہے، جولائی میں ایسی چیزیں ہوئی ہیں جس سے حکومت کا اعتماد بڑھا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے کی حد پچاس لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران حفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ دو ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو جولائی 2019 سے 6 فیصد زیادہ ہے۔حفیظ شیخ نے کہا کہ جولائی 2019 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ سیمنٹ کا استعمال 20 فیصد زیادہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 47حفیظ شیخ نے کہا کہ بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو دنیا کی دوسری بہترین قرار دیا ہے۔ فیصد اضافہ ہوا ہے۔