کاشتکار ڈرون ٹیکنالوجی اور سولر ٹیوب ویل استعمال کریں، فخر امام

وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کا ملکی کاشت سے متعلق کہنا ہے کہ کاشتکار ڈرون ٹیکنالوجی اور سولر ٹیوب ویل کا استعمال کریں۔

سید فخر امام نے کپاس کی صنعت کو درپیش مسائل کے موضوع پر ویبینار کی صدارت کی، اس دوران سید فخر امام نے کہا کہ کاشت میں عدم توازن کو پالیسی اقدامات کے ذریعے دور کیا جائے گا، کپاس ملک کے معاشی پیشرفت میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔سید فخر امام نے کہا ہے کہ 1985ء سے1992ء تک ملک میں کپاس کی پیداوار میں بڑی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے ، پیداوار میں اضافہ کے لیے روئی کے شعبے میں عملی تحقیق ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں کپاس کی پیداوار 700 کلوگرام فی ہیکٹر ہے، کپاس کاشتکار کو میکانائزڈ زراعت کی طرف جانا چاہیے، کپاس کے بیج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔فخر امام کا کہنا تھا کہ جننگ کو جدید اور موثر ٹیکنالوجی میں اپ گریڈ کرنا ہوگا، کرل لیف وائرس، پنک بل وارم اور سفید مکھی کپاس کے بڑے کیڑے ہیں۔فخر امام نے کہا ہے کہ ہمیں کیڑے مار دواؤں پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *