وفاقی کابینہ نے سیما کامل کی بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تقرری کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں انتہائی اہم فیصلے کیے گئے۔کابینہ نے معروف خاتون بینکار سیما کامل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بطور ڈپٹی گورنر تقرری کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر سروسز کے چیئرمین کے تقرر کی منظوری بھی دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے سرکاری نقشے کی تیاری کی منظوری دے دی گئی۔