ڈہرکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے، ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ ایک کروڑ 10لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔

ماڑی پٹرولیم کمپنی تیل وگیس کی تلاش کے منصوبوں پر 6 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔

ماڑی پٹرولیم کے مطابق گیس کی تلاش کے لیے ہلال ون ویل کی 1202میٹر تک کھدائی کی گئی جو اس سال 21 اپریل کو شروع کی گئی تھی۔

کمپنی کے مطابق دریافت کی جانے والی گیس کا ملکی زرعی ترقی میں اہم کردار ہو گا، ملک میں تیار کی جانے والی 90 فیصد کھاد ماڑی پٹرولیم کی فراہم کردہ گیس سے بنائی جاتی ہے۔

مقامی گیس کی قیمت درآمدی ایل این جی کے مقابلے میں تقریباً آدھی ہے۔

ماڑی پٹرولیم اس وقت 7 ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیزز، 11 ایکسپلوریشن لائسنسز سمیت 6 جوائنٹ وینچرز پر بھی کام کر رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *