چین کے ساتھ تجارت عارضی طور پر دوبارہ شروع ہوئی ہے: عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تجارت عارضی طور پر دوبارہ شروع ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے خنجراب پاس بند رہا۔

انہوں  نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور دیگر تاجروں کا مطالبہ تھا کہ خنجراب پاس کھولا جائے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چینی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے مسئلہ حل کرنے کیلئے وزارت تجارت کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *