پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مسلسل آٹھویں روز بھی مثبت رہا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 5پاکستانی شیئرز بازار کے ہنڈریڈ انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 170 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار 373 پر کیا ہے۔ فیصد اضافہ ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں آج 29 ارب روپے کا اضافہ ہواہے۔آٹھ روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن مجموعی طور پر 313 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 714 ارب روپے ہوگئی ہے۔