پی ایس ایکس میں مسلسل دوسری ٹرپل سنچری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مسلسل دوسری ٹرپل سنچری اسکور کرلی۔ 100 انڈیکس 329 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 329 پوائنٹس اضافے کے بعد 37 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 37 ہزار 354 رہی۔

حصص بازار میں آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 73 ارب روپے سے بڑھ کر 7 ہزار 79 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *