شاہد مغل گزشتہ ایک ہفتہ سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے میں مصروف عمل تھے انہوں نے رش کے باوجود قونصل خانے میں پی آئی اے کا دفتر قائم کرکے ذاتی طور سے ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی کا بندوبست کیا۔
شاہد مغل ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے اور ان کے عملی اقدامات سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانا ممکن ہوئیں۔
سی ای او پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہد مغل جیسے افسران پی آئی اے کا سرمایہ ہیں جو جان کے خطرے کے باوجود قومی خدمت کے جذبے سے سرشار فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہے۔