پیرس میں ہونے والے بزنس ایوارڈ کے لیے پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر جہانگیر کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں بڑا نام بنانے والے بزنس مین ڈاکٹر محمد جہانگیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والا شو دنیا کا سب سے بڑا بزنس ایوارڈ شو ہے جس میں انہیں بزنس کی 8 مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جہانگیر نے کہا کہ سوچا نہیں تھا کہ اس طرح سے کامیابی ملے گی، ریئل اسٹیٹ کے نئے منصوبے پر تقریباً 650 ملین ڈالر انویسٹمنٹ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کے لیے نامزدگی بڑی کامیابی ہے، پاکستان کا نام روشن ہوگا، پرائیویٹ سیکٹر میں ہونے کے باوجود بھی حکومتی اداروں نے معاونت کی ہے۔ڈاکٹر جہانگیر نے کہا کہ میں نے کبھی پاکستان سے باہر جا کر کام کرنے کی خواہش نہیں خکی جو کرنا ہے پاکستان میں رہ کر پاکستان کے لیے ہی کرنا ہے۔