آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنی سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ مریم مجتبیٰ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے،معاہدے پر دستخط کی تقریب ہیڈکوارٹرز ایس سی او راولپنڈی میں منعقد ہوئی، ڈی جی ایس سی او میجر جنرل علی فرحان اور ایس سی او کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔