پاکستانی نژاد امریکی خاتون ٹیکساس یونیورسٹی کی ڈین مقرر

پاکستانی نژاد امریکی خاتون ڈاکٹر فائزہ کھوجا کو  اے اینڈ ایم ٹیکساس یونیورسٹی (سینٹرل ٹیکساس) کے کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈین مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فائزہ کھوجا کی تعلیمی اور عملی دونوں شعبوں میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی لاتعداد پبلکیشنز ہیں، وہ کئی جرنل آف بزنس اسٹریٹیجیز ، جرنل آف سمال بزنس مینجمنٹ ، جرنل آف مینجمنٹ ایشوز اور کئی دوسرے جرنلز میں لکھ چکی ہیں۔ڈاکٹر کھوجا کی پیشہ وارانہ تجربے میں اعلی تعلیم میں مینجمنٹ، بزنس ایڈمنسٹریشن سمیت ریاست اور قومی اداروں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے میں  دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ شامل ہے۔

ڈاکٹر فائزہ کھوجا ماضی میں کمیونٹی بورڈ کی بھی سرگرم رکن رہ چکی ہیں، وہ فیڈرل کریڈٹ یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سربراہ، نائب سربراہ اور سیکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔اسی عہدے سے سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر پیگ گرے ویکری نے اپنے الوادعی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر فائزہ کھوجا کو ڈین بنائے جانے پر وہ بہت خوش ہیں،  ادارہ ڈاکٹر فائزہ کھوجا کی صلاحیتوں کا معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ اے اینڈ ایم ٹیکساس یونیورسٹی کے ’ کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن‘ میں ہونے والے گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگرام اب ڈاکٹر کھوجا کی سربراہی میں چلیں گے، ہمیں یقین ہے کہ ان کی سربراہی میں کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن ترقی کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *