پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کیلیے خصوصی پلیٹ فارم تیار

کراچی: پاکستانی مصنوعات کی دنیا میں تشہیر کے لیے خصوصی ’’ای کام بی آر آئی‘‘ کے نام سے خصوصی پلیٹ فارم تیار کرلیا گیا۔
پاکستان نے عالمی ویب سائٹ علی بابا ڈاٹ کام کے طرز پر پاکستانی مصنوعات کی دنیا میں تشہیر کے لیے خصوصی ’’ای کام بی آر آئی‘‘ کے نام سے خصوصی پلیٹ فارم تیار کرلیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم چین کے مختلف خطوں کو مواصلات کے ذریعے باہم منسلک کرنے والے ’’بیلٹ اینڈ روٹ ‘‘ منصوبے سے جڑے دنیا کے 100ممالک میں پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں(ایس ایم ایز) کی تیار کردہ مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کا موقع فراہم کرے گا۔
ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے گزشتہ روز کراچی میں میڈیا بریفنگ کے ذریعے ’’ ای کام بی آر آئی ڈاٹ کام‘‘ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان اور چین کے چھوٹے و درمیانی کاروبار کے لیے مشترکہ منصوبے قائم کرکے عالمی مارکیٹوں میں جگہ حاصل کرنا ہے۔ چین دنیا میں پاکستان کے لیے ایک راہداری کا کام سرانجام دے سکتا ہے۔
چین مشترکہ منصوبوں کو بہت زیادہ پسند کرتا ہے اور پاکستانی کاروباری اداروں کو سہولت بہم پہنچانے کا خواہاں ہے۔ بیلٹ اینڈ روٹ کے عظیم منصوبہ سے پاکستان کو بھرپور فائدہ مل سکتا ہیاس پورٹل کا باضابطہ افتتاح آئی ٹی سی این ایشیا نمائش میں کیا جائے گا۔
ڈاکٹر خورشید نظام نے بتایا کہ یہ پورٹل پاکستانی ایس ایم ایز کی مصنوعات کی آن لائن اور آف لائن تشہیر کا ذریعہ بنے گا ۔ ای کامرس گیٹ وے اس پورٹل کے ذریعے دنیا کے 100ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کرے گی جبکہ چین میں لگنے والی دنیا کی بڑی درآمدی نمائشوں میں بھی پاکستانی کمپنیوں کی مصنوعات رکھی جائیں گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *