انجمن تاجران پاکستان کے رہنما نعیم میر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عید پر کاروبار بند کر کے غلط فیصلہ کیا گیا، تاجر ٹیکس ریٹرن اور بجلی کے کمرشل بل ادا نہیں کریں گے اور انتظامی اداروں سے ہر قسم کا تعاون ختم کردیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم میر نے کہا کہ پنجاب کے تاجروں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، تاجروں کو کرب میں مبتلا کرکے معیشت نہیں چلائی جاسکتی۔
نعیم میرنے کہا کہ تاجروں کے لئے دو قانون ہیں۔ کیا دیگر صوبوں کا کورونا بھی پنجاب پہنچ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اہلکاروں کا دکانوں میں داخلہ بند کردیا جائے گا۔ عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر بھی نکلیں گے۔