وفاقی حکومت نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت دیہاڑی دار مزدوروں کو مالی مدد فراہم کرنے کیلیے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مستحق مزدوروں کو تین ہزار روپے ماہانہ امداد دی جائے گی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) آج(بدھ)امدادی پیکج کی منظوری دینے سمیت 9 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوگا۔
’’تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے ابتدائی رقم کے طور پر15 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ فراہم کرنے ،حکومت بلوچستان کو رواں مالی سال کے دوران 19 منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 60 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔