وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019-20 کے دوران بجٹ خسارہ 8.1 فیصد ،جبکہ کل اخراجات 9648 ارب روپے سے زائد رہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ برس کل آمدن 6272 ارب روپے رہی، 2019-20 میں بجٹ خسارہ 3376 ارب روپے سے زائد رہا، جبکہ گزشتہ برس کل ٹیکس آمدن 4747 ارب روپے سے زائد رہی-وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس صوبوں کی آمدن 413 ارب روپے سے زائد رہی، 2019-20 میں نان ٹیکس آمدن 1524 ارب روپے سے زائد رہی، گزشتہ برس کل جاری اخراجات 8532 ارب روپے سے زائد رہے۔
اس کے علاوہ 2019-20 میں سود کی ادائیگیوں پر2619 ارب روپے خرچ کیے گئے، گزشتہ برس دفاع پر 1213 ارب روپے سے زائد خرچہ کیا گیا، 2019-20 میں اندرونی ذرائع سے 2480 ارب روپے کا قرض لیا گیا-وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ برس بیرونی ذرائع سے 895 ارب روپے لیے گئے، 2019-20 میں ایف بی آر نے 3997 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔