یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے رہنما مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ قانونی طور پر ایف پی سی سی آئی کی منتقلی صحیح نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں زاہد نے تسلیم کیا ہےکہ ایف پی سی سی آئی منتقل نہیں ہونا چاہئے، ایف پی سی سی آئی کا کراچی میں ہیڈ آفس1958میں قائم ہوا۔
ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر طفیل نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ہی اسلام آباد میں جدید عمارت قائم کی، ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر نے خود کو مالک سمجھ لیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا کاروباری مرکز ہے، اسٹیٹ بینک، پورٹ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا دفتر بھی کراچی میں ہے، مانیٹری پالیسی کراچی سے جاری ہوتی ہے۔
رہنمایوبی جی رحیم جانو نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے بیشتر ممبران کراچی اور سندھ کے ہیں۔