فچ ریٹنگز نے پاکستان کی رینکنگ منفی بی اور معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا

وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگز نے پاکستان کی رینکنگ بی منفی برقرار رکھی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فچ نے پاکستان کی معاشی آؤٹ لُک کو وزارت خزانہ نے فچ ریٹنگز کی جانب سے بی منفی ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیر مقدم کیا ہے۔مستحکم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فچ ریٹنگز نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی طرح پاکستان کی معیشت کو مستحکم آؤٹ لُک قرار دیا ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ انتہائی چیلنجنگ ماحول میں پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کیا جارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو موثر قرار دے رہے ہیں۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *